اشتہار

امریکا کے کرنسی نوٹ‌ پر سینئر پاکستانی اداکار کی تصویر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار نے اپنی تصویر  والی امریکی کرنسی کی تصویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر نعمان اعجاز نے مداحوں کی حوصلہ افزائی کے لیے 100 ڈالر کا نوٹ شیئر کیا جس پر اُن کی تصویر بنی ہوئی تھی۔

انہوں نے تصویر شیئر کرنے کے ساتھ لکھا کہ ’ہمیں اپنی زندگی میں خود ہی (چیف ایگزیکٹیو آفیسر) بننا چاہیے۔

- Advertisement -

نعمان اعجاز کی اس پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے جس کے بعد اُن کی تعریف کا سلسلہ شروع ہوا۔ انہوں لکھا کہ ’خود اپنی زندگی کا سی ای او بنیں اور پھر اپنے حساب سے جب چاہیں ترقی کریں، کسی کو نکالیں یا پھر بھرتی کریں۔‘

اداکار نے اس پوسٹ کے ساتھ معروف پاکستانی شاعر احمد فراز کا ایک شعر بھی لکھا۔

’کوشش نہ کر تو سب ہی کو خوش رکھنے کی، ناراض تو یہاں کچھ لوگ خدا سے بھی ہیں‘۔

یاد رہے کہ نعمان اعجاز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر متحرک رہتے ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 1 لاکھ 60 ہزار جبکہ ٹویٹر پر 10 ہزار 700 مداح انہیں فالو کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں