تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سیاہ بلیوں کا انوکھا کیفے، خوصورت تصاویر وائرل

ٹوکیو : کالی بلیوں کی محبت میں گرفتار جاپانی شہری نے کالی بلیوں کےلیے منفرد کیفے کھول دیا۔

اکثر ممالک میں خرافاتی سوچ اور توہم پرستی آج بھی عروج ہے جس میں ایک کالی بلیوں کو نحوست کی نشانی سمجھنا ہے، اور کوئی مثالیں دی جاتی ہیں کہ اگر کالی بلی راستہ کاٹ دے تو بنا بنایا کام بھی بگڑ جاتا ہے لیکن جاپان میں ایک ایسا شخص بھی پایا جاتا ہے جسے کالی بلیاں اس قدر پسند ہیں کہ اس نے کالی بلیوں کیلئے کیفے کھول دیا۔

جاپان کا رخ کرنے والی سیاحوں کی بڑی تعداد نیکو بیاکا نامی کیفے کو دیکھنے ضرور جاتی ہے۔

جاپان میں بھی دیگر ممالک کی طرح سیاہ بلیوں کے مقابلے میں دیگر رنگوں والی بلیوں کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور رکھا بھی جاتا ہے اسی لیے جاپانی شہری کو سیاہ رنگت والی بلیوں کےلیے علیحدہ سے کیفے کھولنے کا خیال آیا۔

کالی بلیوں کےلیے جاپان میں کھولا گیا کیفے اب دنیا بھر میں مشہور ہورہا ہے۔

Comments

- Advertisement -