اشتہار

بچوں کیساتھ کھیلتے انسان دوست آکٹوپس کی منفرد ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کینبرا : آسٹریلیا میں انسان دوست آکٹوپس کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عموماً آکٹوپس انسان دوست نہیں ہوتے بلکہ ان کی کچھ اقسام تو اس قدر زہریلی ہوتی ہے کہ اگر کو انسانوں کو کاٹ لیں تو موت فوری طور پر گلے لگا لیتی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک آکٹوپس کے انسانوں کے ساتھ کھیلنے کی منفرد ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے۔

یہ ویڈیو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی میکوئیر جھیل کے قریب غارو؟ں پر مشتمل ساحلی پٹی پر بنائی گئی تھی جہاں ایک آکٹوپس بچوں کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا۔

- Advertisement -

شروع میں تو بچے آکٹوپس کو دیکھ کر شدید خوفزدہ ہوگئے لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ وہ ان کے پیچھے پیچھے جارہا ہے تو ابھی آکٹوپس کے ساتھ کھیلنے لگے۔

منفرد ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بچوں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیٹ فلکس پر ’مائے آکٹوپس ٹیچر‘ فلم دیکھنے کے بعد اس آکٹوپس سے سامنا ہونا ہمارا بہت ہی معنی رکھتا ہے اور ایسا تجربہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ’مائی آکٹوپس ٹیچر‘ میں بھی ایک شخص کی آکٹوپس سے دوستی کو دکھایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں