وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرد موسم میں کورونا کی وبا کے پھیلاؤکا خطرہ بڑھےگا جس کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ابھی سےحکمت عملی اختیار کرنےکی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح اور کیسز کی بڑھتی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ کوروناکی دوسری لہرکےنتیجےمیں متاثرہ مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں وبا کا پھیلاؤ اور نقصان دیگر ملکوں کےمقابلےمیں کم ہوا لیکن 6ہفتے میں سامنے آئے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کا مرض دوبارہ سراٹھا رہا ہے۔
کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیاجارہاہے عوام کوکوروناکی دوسری لہرسےبچانےکیلئےماہرین نےتجاویزپیش کردی ہیں۔ تجاویز میں کہا گیا کہ غیرضروری سرگرمیاں جن کاتعلق معیشت، تعلیم سےنہیں محدودکیاجائے اور عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جائے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کوکوروناکی لہر،مزیدنقصان سےبچانےکیلئےبروقت فیصلہ سازی ضروری ہے، سردموسم میں کوروناکی وبا کےپھیلاؤکاخطرہ بڑھےگاجس کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ابھی سےحکمت عملی اختیار کرنےکی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حفاظتی اقدامات اورماسک کےاستعمال کو ہر صورت یقینی بنایاجائے۔