تازہ ترین

کرونا ویکسین کے انتظار سے بہتر ہے احتیاط کریں، سربراہ ڈبلیو ایچ او

نیویارک : سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈ روس نے کرونا ویکسین کے انتظار میں بیٹھے رہنے کو بے معنی قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ لوگ موجودہ نظام صحت کا استعمال کرتے ہوئے زندگیاں بچائیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے ان خیالات کا اظہار علاقائی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈ روس نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا پھیلنے کی اہم وجہ بڑے اجتماعات ہیں چاہے وہ اسٹیڈیم میں ہوں یا کھلی جگہوں پر، نائٹ کلب میں ہوں یا بھیڑ والے مقامات پر ہوں۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کےلیے تیسرا کام عوام میں وائرس سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے جبکہ چوتھا کام یہ ہے کہ جو کرونا کی لپیٹ میں آجائیں انہیں آئیسولیٹ کرنا اور ان کی دیکھ بھال کرنا ہے اور ان کے رابطے میں آنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -