اشتہار

سعودی عرب کا سب سے بڑا بینک بنانے کی تیاری،اہم معاہدہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے دو بڑے بینکوں الاہلی ( این سی بی) اور سامبا کے درمیان اتحاد ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں بینک ضم ہوجائیں گے۔

عکاظ اخبار کے مطابق دونوں بینکوں کو ضم کرنے سے سعودی عرب کا سب سے بڑا بینک وجود میں آئے گا جس کا محفوظ سرمایہ 837 بلین ریال اور جس کی مارکیٹ ویلیو 171 بلین ریال ہوگی۔

دونوں بینکوں کی انتظامیہ نے ضم کرنے کے معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں جن پر مرحلہ وار کام ہوگا۔

- Advertisement -

دونوں بینکوں کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ضم ہونے کے بعد نئے میگا بینک کا نام اور اس کے لوگو کے علاوہ دیگر فنی امور مقرر کرنے کے لیے ایک مشاورتی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ضم ہونے کے بعد میگا بینک کی سالانہ خالص آمدنی 7 بلین ریال ہوگی، یہ رقم کل مارکیٹ کا 38 فیصد حصہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں