جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم ریمانڈ پر جیل روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر14روز کیلئے جیل جبکہ کیس کے دوسرے ملزم شفقت کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں گجر پورہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پولیس نے مذکورہ کیس کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار نے عدالت میں ابتدائی رپورٹ پیش کی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے بعد عدالت نے مرکزی ملزم عابد ملہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر14روز کیلئےجیل بھیج دیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اجتماعی زیادتی کیس کے ملزم شفقت کو28 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کو شناختی پریڈ کا ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ موٹر وے لنک روڈ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کے لیے درد سر بنا ہوا تھا، پولیس کی ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لیے متحرک تھیں متعدد مرتبہ چھاپے بھی مارے گئے تھے لیکن پولیس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جب فیصل آباد تاندلیاوالہ میں ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔

عابد ملہی کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟

بعد ازاں پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ملزم عابد ملہی اپنے قریبی عزیز کے گھر مانگا منڈی آیا ہوا ہے، پولیس نے مانگا منڈی علی ٹائون میں چھاپہ مار کر ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں