اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ حکومت نے گندم سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے 16 اکتوبر کو گندم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد وزیراطلاعات ناصر شاہ نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی لینڈآرڈیننس غیرقانونی غیرآئینی اورغیراخلاقی ہے، سندھ کابینہ نےآئی لینڈآرڈیننس کی مذمت اورواپسی کامطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم 16 اکتوبر سے ریلیز ہوگی اور قیمتوں کے حساب سے آٹےکی فراہمی یقینی بنائیں گے جب کہ سبسڈی بھی دی جائےگی۔

ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ آٹا بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پرڈالنا غلط ہے، سندھ ذمہ دارنہیں،کیاکےپی اور پنجاب میں بھی ہم نےبحران پیداکیا؟

انہوں نے کہا کہ آٹےاورگندم کی اسمگلنگ کی گئی،گندم سستےداموں ایکسپورٹ کی گئی اور گندم مہنگےداموں امپورٹ کی گئی، آٹاکےپی میں نایاب ہےیہ خودذمہ دارہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ آٹےکی مقرر کردہ قیمتوں کویقینی بنائیں گےچیف سیکریٹری اس کی نگرانی کریں گےآٹےکی قیمتوں میں9روپے رعایت دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں