جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مولانا عادل پر حملے سے قبل مشکوک افراد نے کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مولانا ڈاکٹر عادل پر قاتلانہ حملے سے قبل مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر مبنی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان پر حملے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، یہ فوٹیج مختلف سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی ہے۔

مولانا عادل خان قتل کیس، علماء کمیٹی کا جمعے کو ہڑتال کا اعلان

- Advertisement -

فوٹیج میں مولانا ڈاکٹر عادل کی گاڑی کو دارالعلوم آتے دیکھا جا سکتا ہے، حملے سے قبل مشکوک افراد نے مولانا عادل خان کا تعاقب کیا، ڈاکٹر عادل کی آمد پر مشکوک افراد دارالعلوم کے اطراف نظر آئے۔

موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد نے کالے اور ہرے رنگ کی شلوار قمیص پہن رکھی تھی، مشکوک افراد سڑک پر موٹر سائیکل خراب ہونے کا بہانہ بنا کر رانگ وے آئے، رانگ وے آتے ہوئے ایک موٹر سائکل چلا کر اور دوسرا پیدل چلتا آیا۔

مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان کون تھے؟

دارالعلوم کے مرکزی دروازے پر مشکوک افراد جائزے کے بعد روانہ ہوگئے، ڈاکٹر عادل خان کی روانگی کے وقت بھی مشکوک افراد تعاقب کرتے نظر آئے۔

سی ٹی ڈی ذرایع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے قاتلوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ 10 اکتوبر کو مولانا ڈاکٹر عادل اور ان کے ڈرائیور کو شاہ فیصل کالونی میں قاتلانہ حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں