منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اپوزیشن جلسے کرے یا دھرنے دے، این آر او نہیں ملنا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائےاپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی، یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں،این آر او نہیں ملنا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں فلم، ڈرامہ انڈسٹری کے ریوائول کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور اسلامی تاریخ پرمبنی فیچر فلمز اور ڈرامے مقامی سطح پر بنانے پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کی مثبت اور تعمیراتی سرگرمیاں بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا رواں ہفتے ٹائیگرزفورس کنونشن میں نوجوانواں سے خطاب کروں گا، چاہتا ہوں نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔

- Advertisement -

ملاقات میں سیاسی معاملات اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر بھی گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائےاپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی، پہلے دن سے کہا تھا لوٹ مار کرنیوالے اکٹھے ہون گے، یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں،این آر او نہیں ملنا۔

خیال رہے اپوزیشن کی تحریک اور ریاست مخالف بیانیےسے نمٹنے کا حکومتی پلان پر وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں، اتحادیوں اور ترجمانوں سےمشاورت تیزکردیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی، پارٹی ترجمانوں کااجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کو حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے جبکہ اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور اپوزیشن کے حکومت مخالف جلسوں کیخلاف حکمت عملی پر بھی بات ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں