ترجمان قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی مسافروں کوتمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
ایک بیان میں ترجمان قونصل جنرل نے بتایا کہ 13 اکتوبر کو وزٹ اور ٹوورسٹ ویزہ پر 304پاکستانی دبئی پہنچے، نا مکمل سفری دستاویزات پرداخلےکی اجازت نہیں دی گئی،مسافروں کےپاس رہائش،ہوٹل بکنگ دستاویزات نہیں تھے۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی قونصل جنرل یواےای حکام سےرابطےمیں ہیں، قونصلیٹ اسٹاف دبئی ایئرپرموجودہے، پاکستانی مسافروں کوتمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 60مسافر ویزٹ ویزے پر پہنچےتھےانہیں تاحال کلئیر نہیں کیا گیا ہے، ویزےدرست ہیں مگردبئی امیگریشن سسٹم میں ان کی کلیئرنس نہیں ہورہی، سفارتخانہ کی پوری کوشش ہےکہ ان کوڈی پورٹ نہ کیاجائے۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اےکاعملہ ان مسافروں کےساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔