جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘جزائر کےحوالےسے سندھ حکومت کے تحفظات دور کریں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جزیروں کےحوالےسےآرڈیننس پرسندھ حکومت سےبات ہوسکتی ہے اور جزائر کےحوالےسے سندھ حکومت کے تحفظات دور کیےجائیں گے۔

میڈیا کو جاری بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ آرڈیننس پر بات کرنےکیلئےسندھ حکومت کوساتھ بیٹھناہوگا، ویران جزیروں پراگرشہربستےہیں تواس سےفائدہ سندھ حکومت کوہی ہوگا۔

گورنر نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ سندھ سےملاقات کروں گا تو اس پربھی بات ہوگی ہم جزیرےاٹھاکراسلام آباد تو لے نہیں جائیں گے اس سےجوریونیوحاصل ہوگاوہ سندھ حکومت کوہی ہوگا۔

اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سے متعلق عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں پی ڈی ایم کےجلسےکاتوپتانہیں لیکن پیپلزپارٹی کاجلسہ لگ رہاہے، شہر میں صرف پیپلزپارٹی کے بینرز نظر آرہے ہیں، جلسےسےکوروناکیسزمیں اضافہ ہواتوذمےداری سندھ حکومت پر ہوگی۔

گورنر نے مزید کہا کہ استعفےپروزیراعظم کےحتمی فیصلے تک فردوس شمیم ہی قائدحزب اختلاف ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں