جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہو جائےگی، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے حوالے سے اقدامات کر رہےہیں، آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہو جائےگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کااجلاس ہوا جس میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال ، اپوزیشن کی تحریک اور مہنگائی پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک سےحکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا ہم نے پوری توجہ مہنگائی میں کمی اور معیشت کی بہتری پرمرکوز کردی ہے۔

اپوزیشن کی تحریک سےحکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا

ہم نے پوری توجہ مہنگائی میں کمی اور معیشت کی بہتری پر

مرکوز کردی ہے

وزیراعظم نے کہا کہ یہ پہلے بھی نکلےتھے اب بھی چوری بچانےنکلےہیں، دھاندلی کاشور کرنیوالوں نے انتخابی عذرداریاں ہی دائرنہیں کیں، پنجاب میں اپوزیشن نے11پی ٹی آئی نے13انتخابی عذردرایاں دائرکیں اور دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ہم نے مخلصانہ پیشکش کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے دھاندلی کے ثبوت ہی پیش نہیں کیے گئے ہمارےاپنے امیدوار بہت کم مارجن سےہارے۔

وزیراعظم نے ترجمانوں کو حکومتی بیانیے سے متعلق گائیڈلائنز دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے ریکارڈ قرضے لے کر قوم کےساتھ ظلم کیا، مشکل حالات میں ملکی معیشت کو بہتری کی جانب لےجا رہےہیں معاشی ٹیم کی کوششوں سے صنعتی پہیہ چلنےلگا ہے، سیمنٹ،موٹر سائیکل ، تعمیراتی شعبےمیں اشیا کی ریکارڈفروخت ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے حوالے سے اقدامات کر رہےہیں، آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہو جائےگی، کنزیومر پروٹیکشن معاملات کا جائزہ لے رہےہیں جن پر کیسز ہیں وہ چاہتے ہیں پرانا نظام بحال ہو جائے۔

   بروقت اور درست حکمت عملی سے معیشت اور

عوام کو زیادہ نقصان سے بچا لیا

کورونا وبا پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے کرم سے کورونا کے بد ترین اثرات سےمحفوظ رہے، کوروناپاکستان کو دیگر ملکوں کی طرح متاثر کرتا تو بہت نقصان ہوتا، بروقت اور درست حکمت عملی سے معیشت، عوام کوزیادہ نقصان سےبچا لیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کورونا کے دوران اکانومی بچانے والے ممالک میں شمار ہوا، بل گیٹس ڈبلیو ایچ او سمیت عالمی اداروں نےبھی تعریف کی، ہم نے بھوک اور اکانومی ہینڈل کر لی، بھارت کا حال دیکھ لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں