تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

چلتے ٹرک میں خاتون سے زیادتی کی کوشش، کم عمر ملزمان گرفتار

نئی دہلی: بھارت میں 35 سالہ خاتون سے چلتے ٹرک میں زیادتی کی کوشش ناکام ہوگئی، پولیس نے دو کم عمر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں 35 سالہ خاتون سے چلتے ٹرک میں بھتیجے اور اس کے دوست نے زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر دو کم عمر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان خاتو ن کو آگرہ لے کر جارہے تھے، ملزمان نے خاتون کو یہ کہہ کر راضی کیا کہ آگرہ میں ایک زمین خریدنی ہے اس کے کاغذات وغیرہ کی جانچ کے لیے وہ ساتھ چلیں جس پر وہ راضی ہوگئی تھیں۔

جمعہ کے سہ پہر تین بجے قریب متاثرہ خاتون ان کا بھتیجا اور اس کا دوست ایک ٹرک میں آگرہ کے لیے روانہ ہوئے، ان دونوں افراد نے مبینہ طور پر اپنی چچی سے زیادتی کی کوشش کی جب انہوں نے مزاحمت کی تو انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون کے بھتیجے نے مبینہ طور پر اس کے چہرے پر کاٹ لیا اور بیلٹ سے اس کا گلا گھوٹنے کی کوشش کی، زیادتی میں ناکام ہونے کے بعد دونوں خاتون کو ایکسپریس ہائی وے پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اترپردیش پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی عمریں 20 سال سے کم ہے، ملزمان کو واقعے کے ایک گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -