اشتہار

کورونا وائرس، شہری اپنے دانت کھینچنے پر کیوں مجبور ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : کرونا لاک ڈاون کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہونے والے برطانوی شہری نے پلاس سے اپنے دانت کھینچ لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری ہمشائر سے تعلق رکھنے والے شخص نے پیسے نہ ہونے کے باعث دانت نکالنے کا عمل گھر میں ہی انجام دے لیا۔

42 سالہ شخص کے دو دانتوں میں لاک داون کے دوران شدید تکلیف محسوس ہوئی لیکن مالی حالات ناساز ہونے اور کرونا وائرس کے باعث ڈینٹسٹ سے رابطہ نہ ہونے پر گھر میں ہی دانت نکال دیئے۔

- Advertisement -

شہری نے میڈیا کو بتایا کہ پلاس کی مدد سے اپنے ہی دانت کھینچنے کا عمل انتہائی تکلیف دہ تھا لیکن میں مجبور تھا کیونکہ دانتوں میں درد بہت زیادہ تھا اور وائرس کے باعث ڈاکٹر سے بھی رجوع نہیں کرپارہا تھا۔

برطانوی شہری کا کہنا تھا کہ میں نے شراب کے آٹھ کین پیے تاکہ نشے کی حالت میں تکلیف کا احساس نہ ہو اور اپنا دانت کھینچ لیا، اور پھر دوسرے یہی عمل دہرا کر دوسرا دانت بھی نکال لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں