اشتہار

کروناوائرس کی ویکسین، روسی صدر نے ایک اور بڑا دعویٰ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے کروناوائرس کی پہلی ویکسین کے بعد دوسری ویکسین کی تیاری کا بھی دعویٰ کردیا ہے، حکومت نے رجسٹر کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ دوسری تیار ہونے والی ویکسین کا نام ایپی ویک کرونا ہے جسے حکومت نے رجسٹر کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی ساختہ تیسری کروناویکسین کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔ جبکہ پہلی ویکسین ‘سپتنک وی’ کے تیسرے مرحلے کے تجربات جلد شروع ہوں گے، اس دوران 40 ہزار رضاکاروں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

- Advertisement -

روسی ساختہ دوسری کرونا ویکسین روس کے شہر نووسیبیر سک میں حیاتیاتی تحقیقی مرکز ‘ویکٹر’ کے تعاون سے تیار کی گئی ہے، ویکٹر ایک عالمی معیار کی وائرولوجی اور بائیو ٹیکنالوجی تنصیبات میں سے ایک ہے۔

کروناویکسین: روس نے امریکا کو اہم پیش کش کردی

یہ طبی مرکز اس سے قبل ایبولا، سارس اور چیچک سمیت دیگر مہلک وائرس کے خلاف ویکسن تیار کر جاچکا ہے۔ جبکہ تیسری کرونا ویکسین ماسکو میں چومکوف فیڈرل سائنٹیفک سینٹر تیار کررہی ہے۔

خیال رہے کہ روسی ساختہ کروناویکسین سے متعلق امریکی تحفظات پر روس اپنی ویکسین کے حوالے سے معلومات امریکا کو دینے کی پیش کش کرچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں