تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کروناویکسین: روس نے امریکا کو اہم پیش کش کردی

ماسکو: روسی ساختہ کروناویکسین سے متعلق امریکی تحفظات پر روس نے اپنی ویکسین کے حوالے سے معلومات امریکا کو دینے کی پیش کش کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی ڈائرکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے چیف ایکزیکیٹیو افسر کیریل میتروف نے کہا ہے کہ ہم امریکا کو ویکسین سے متعلق مطالعے کے لیے معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہ اس اقدام سے ہمیں خوشی ہوگی، امریکا جاکر بھی ویکسین کی معلومات شیئر کرسکتے ہیں، روس ویکسین سے متعلق امریکی سوالات کے جوابات دینے کے لیے تیار ہے۔

کیریل میتروف کا کہنا تھا کہ امریکا کے الرجی اینڈ انفیکشن ڈیزز کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر انتھونی فاؤجی چاہیں تو ہم انہیں ویکسین کا مطالعہ فراہم کرسکتے ہیں تاکہ وہ بھی جانچ پڑتال کرسکیں۔

روسی ویکسین وینز ویلا پہنچ گئی

خیال رہے کہ انتھونی فاؤجی نے حال ہی میں اپنے بیان میں روسی ویکسین کی اہلیت پر شبہات کا اظہار کیا تھا جس پر کیریل میتروف نے ردعمل کا اظہار کیا اور ویکسین سے متعلق اہم پیش کش کی۔

یاد رہے کہ گامالیہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اینڈ مائیکرو بیالوجی کی جانب سے تیار کردہ اس سپونتک وی نامی ویکسین کو گزشتہ ماہ اگست میں وزارت صحت نے رجسٹرڈ کیا تھا، جس کے بعد یہ دنیا میں کوویڈ19 کی پہلی رجسٹرڈ ویکسین بن گئی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ماہ اگست میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -