اشتہار

جی ٹونٹی کا اجلاس : غریب ممالک کی سہولت کیلئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کی زیر قیادت جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکوں کے گورنرز کے آن لائن اجلاس میں دنیا کے غریب ممالک کو ریلیف دینے کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کردی گئی۔

اجلاس میں بین الاقوامی معیشت کے نئے افق، درپیش خطرات اور کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے گروپ کے لائحہ عمل میں تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت وزیر خزانہ محمد الجدعان اور سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے گورنر ڈاکٹر احمد الخلیفی نے کی۔

- Advertisement -

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی 20 کے اجلاس میں شریک وزرائے خزانہ نے دوطرفہ قرضوں کی ادائیگی کی معطلی میں توسیع کی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا کہ جی 20 نے انتہائی غریب ملکوں کو بھی قرضوں کی ادائیگی میں مزید 6 ماہ کی توسیع دی ہے۔

جی 20 کے وزرائے خزانہ نےاجلاس میں مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا، انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ سے کہا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی فنڈنگ اور رکن ملکوں کی ضروریات کی تکمیل کا تجزیاتی مطالعہ تیار کرے۔

وزرائے خزانہ نے عالمی بینک سے اپنا دائرہ کار وسیع کرنے کی اپیل بھی کی ہے، جی 20 کے وزرائے خزانہ سربراہ اجلاس سے قبل ایک اور ہنگامی اجلاس کریں گے۔

واضح رہے کہ جی20 کے لائحہ عمل کے مطابق نہایت غریب ملکوں کو 14 ارب ڈالر سے زیادہ کے قرضوں کی ادائیگی ملتوی کردی گئی ہے تاکہ وہ اپنی آمدنی کے ذرائع وبا سے نمٹنے کے لیے مختص کرسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں