جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کرونا کا ایک اور نقصان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: عالمی وبا کرونا کے باعث جسم کے مختلف اعضا متاثر ہونے کے بعد نیا انکشاف ہوا ہے کہ اس سے سننے کی حس بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے بی ایم جے کیس میں شائع ہوئی، تحقیق میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک پینتالیس سالہ شخص کے بارے میں بتایا گیا کہ جو کرونا کا شکار ہونے کے بعد سننے کی حس سے محروم ہوا،یہ برطانیہ میں کووڈ 19 سے متاثر کسی فرد میں اس نوعیت کا پہلا جبکہ دنیا میں پانچواں کیس تھا۔

طبی جریدے کے مطابق پینتالیس سالہ شخص کو پہلے کووڈ 19 کی علامات دس دن تک موجود رہی، جن میں سانس لینے میں دشواری بھی شامل تھی، جس کے بعد وہ اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج رہا،کرونا میں مبتلا ہونے سے اس شخص کو دمے کے مرض کا سامنا تھا۔

کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے اس کے علاج کے لیے ریمیڈیسیور، اسٹرائیڈز اور پلازما کا استعمال کیا گیا، جس کے بعد اس کی حالت بہتر ہونے لگی،مگر وینٹی لیٹر سے ہٹائےجانے کے ایک ہفتے بعد مریض کو محسوس ہوا کہ وہ اپنے دونوں کانوں سے بیشتر آوازیں سن نہیں پاتا، جس کا تجربہ اسے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

ڈاکٹرز نے جب متاثرہ مریض کے کانوں کا معائنہ کیا تو وہاں کسی قسم کے ورم یا انفیکشن کی علامات نظر نہیں آئی، مگر ٹیسٹ کے مراحل مکمل ہونے کے بعد انکشاف ہوا کہ کرونا کے باعث اسے سننے کی حس سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ وبا کے آغاز سے ہی نوول کرونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو نظام تنفس کا مرض قرار دیا جارہا ہے مگر یہ جسم کے مختلف اعضا پر بھی اثرات مرتب کررہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں