اشتہار

حکومت کا پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں 15 روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

 ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 104.06 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی، مٹی کے تیل کی قیمت 65.29 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

- Advertisement -

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 62.86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہائی اسپیڈڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کردی تھی۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ دن کے لئے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں