جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

کراچی : باغ جناح میں اپوزیشن کے جلسے کی سیکیورٹی کیلیے پلان تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی باغ جناح میں اپوزیشن کے جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پلان تیار کرلیا گیا، جلسے کی سیکیورٹی پر ساڑھے 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، اہم رہنماؤں کوایس ایس یو،اسپیشل برانچ سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے باغ جناح میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی کسیکیورٹی کے لیے پلان تیارکرلیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آج رات جناح گراؤنڈکوسیکیورٹی کلیئرنس کےبعدسیل کردیاجائےگا، ڈسٹرکٹ پولیس،ایس ایس یواوراسپیشل برانچ سیکیورٹی فراہم کرےگی جبکہ بی ڈی یوکی ٹیمیں جلسہ شروع ہونےسے پہلے سوئپنگ کریں گی۔

بی ڈی یوکی ٹیمیں کلیئرنس کے بعد جلسہ گاہ انتظامیہ کے حوالے کرے گی ، جلسے کی سیکیورٹی پرساڑھے4ہزارسےزائداہلکارتعینات ہوں گے ، اہلکاروں کوجلسہ کی گزرگاہوں اور اطراف میں تعینات کیا جائے گا۔

پلان کے مطابق جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے 3 گیٹ کھولے جائیں گے، دو گیٹ سے مرد اور ایک گیٹ سے خواتین کو آنے کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیا کے لیے الگ گیٹ مختص کیا گیا ہے۔

وی آئی پی گیٹ سے صرف رہنماؤں کو آنے کی اجازت ہوگی، اہم رہنماؤں کوایس ایس یو،اسپیشل برانچ سیکیورٹی فراہم کرے گی جبکہ جلسہ گاہ کے اندر اور باہر کسی کو ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں