اشتہار

خواتین نے سعودی عرب کا مشہور ریسٹورنٹ سیل کروا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے شہر طائف کے مشہور ریسٹورنٹ کو تفتیشی خواتین اہلکاروں نے سیل کروا دیا۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق طائف میونسپلٹی کی خواتین تفتیشی اہلکاروں نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری کھانا فراہم کرنے پر بند کر وا دیا۔

تفتیشی ٹیم نے ریسٹونٹ کے مختلف حصوں میں صفائی نہ ہونے اور حشرات پائے جانے پر ایکشن لیتے ہوئے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔

- Advertisement -

اہلکاروں نے ریسٹورنٹ میں حفظان صحت کے برخلاف کھانے اور ناقص صفائی کے انتظامات کی ویڈیوز بنائیں جنہیں بطور ثبوت پیش کیا جائے گا۔

ریسٹونٹ کو سیل کر کے مالکان کو مجاز اتھارٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ طائف میونسپلی شعبہ خواتین کی سربراہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت اور پر کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انجینئر ہنوف البقمی نے کہا کہ شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بننے والے ریسٹورنٹ اور دیگر تجارتی مراکز و اداروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں