اشتہار

بلوچستان، 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان میں معصوم بچوں پر پولیو وائرس کے وار جاری ہیں، کوئٹہ اور پشین سے پولیو کے دو مزید کیسز رپورٹ ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور پشین میں دو معصوم بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں برس صوبے میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 23 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق پولیو کا ایک کیس صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے چلتن ٹاؤن سے رپورٹ ہوا جہاں چار سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

- Advertisement -

ضلع پشین کی تحصیل برشور میں 15ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، دونوں بچوں کے نمونے ٹیسٹ کے لئے گزشتہ ہفتوں میں لیب بھیجوائے گئے تھے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کے دوران پولیو وائرس کے 23کیسز سامنے آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کے عزم کے ساتھ مہم کا آغاز کیا گیا تھا اور ایک سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں