اشتہار

چوری کی انوکھی واردات، پولیس اہلکار سر پکڑ کر رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جون پور: بھارتی ریاست اترپردیش میں تھانے کے قریب جیولرز کی دکان میں ہونے والی چوری کی واردات نے پولیس اہلکاروں کو بھی ہکا بکا کردیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق چوری کی واردات گذشتہ شب کی گئی، دکان کی صفائی کرنے کے بعد چور دکان میں موجود سی سی ٹی وی کا تمام ریکارڈ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

منڈیاھوں تھانہ کے قریب واقع مذکورہ دکان رام بلی سیٹھ شیو شنکر سیٹھ نامی شخص کی ملکیت ہے، واقعے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق دکان بند کرکے گھر چلے گیے تھے، رات گئے کچھ چور دکان کی چھت توڑ کر اندر داخل ہوئے اور لاکر میں رکھی نقدی سمیت تقریباً 20 لاکھ کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: اناڑی ڈاکوؤں کو لینے کے دینے پڑگئے، دلچسپ ویڈیو وائرل

تھانے کے قریب ہونے والی اس ورادات کے باعث علاقے میں ہلچل مچ گئی ہے،واقعے سے متعلق پولیس کا موقف ہے کہ ابھی تک متاثرہ شخص کی جانب سے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا گیا ہے، تاہم پولیس نے واردات کی جانچ پڑتال کے لئے ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں