اشتہار

وہ تصویرجس نے روسی فوٹو گرافر کو فاتح بنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: قدرتی نظاروں کو کیمروں میں محفوظ کرنے کا مقابلہ روس کے فوٹو گرافر نے جیت لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وائلڈ لائف فوٹو گرافر سرکئی گورشکوف کے کیمرے نے نایاب نسل کی سائیبرین شیرنی کی تصویر عکس بند کی، یہ تصویر مشرقی روس کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیرنی انتہائی گرم جوشی کے ساتھ درخت کے تنے سے بغل گیر ہورہی ہے۔

روسی وائلڈ لائف فوٹو گرافر کو یہ تصویر کھینچنے کے لئے گیارہ ماہ کا طویل انتظار کرنا پڑا، مگر اس تصویر نے اسے سال دو ہزار بیس کا بہترین وائلڈ لائف فوٹو گرافر کا اعزاز دلادیا۔

- Advertisement -

قدرتی مناظر پر مشتمل اس تصویری مقابلے میں 49،000 سے زائد چھوٹی بڑی تصاویر کو شامل کیا گیا تھا، تاہم ججز نے مذکورہ تصویر کو فاتح قرار دیا، ججز کا کہنا تھا کہ اس تصویر میں کوئی دوسرا منظر پیش کیا گیا ہے، یہ جادوئی جنگل میں منفرد لمحے کی انوکھی جھلک ہے۔

مزید پڑھیں: ان جانوروں‌ کے چھلانگ لگانے اور دوڑنے کی کوئی تو وجہ ہو گی (تصاویر)

واضح رہے کہ لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں ہر سال یہ مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے، جہاں اس فوٹو گرافر کو فاتح قرار دیا جاتا ہے جس نے اپنے کیمرے کی آنکھ سے فطرت کے شاہکاروں کو بہترین انداز میں عکس بند کیا ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں