نئی دہلی: بھارت میں انڈے کا سالن نہ پکانا دوست کا جرم بن گیا، نوجوان نے اپنے ہی دوست کے سرپر لوہے کی سلاخ(راڈ) مار کر قتل کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں پیش آیا، شہری، دوست کی فرمائش پر انڈے کا سالن نہ پکا سکے جس پر وہ طعش میں آگیا اور لوہے سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں جونوان آپس میں اچھے دوست رہے لیکن اس کے باوجود ایک نے دوسرے کو مار ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان دوسرے کے گھر رات کھانے پر رکا ہوا تھا جس وقت یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کی لاش قریبی گیراج کے پاس سے ملی، ہلاک شہری کے سر پر گہری چوٹ کی نشان دہی ہوئی، اہلکاروں نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ شہری نے اپنے دوست کو رات کھانے پر بلایا تھا اس دوران انہوں نے شراب نوشی بھی کی، یہ بھی ممکن ہے کہ نوجوان نے نشے کی حالت میں دوست کا قتل کیا۔
واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جلد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔