تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’’صفدراعوان کیخلاف مقدمہ درج کروانے والے مدعی کو ملزم بنادیا گیا‘‘

کراچی: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے مدعی وقاص احمد خان کو ملزم بنادیا گیا، ایک سال بعد خفیہ ایف آئی آر پتا نہیں کہاں سے نکل آئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر کا شکریہ جنہوں نے وقاص احمد پرمقدمہ درج ہونے کا بتایا، سیاسی مخالفین کے خلاف خفیہ مقدمات سندھ حکومت کا طریقہ کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالکل اسی طرح ڈاکٹر ذوالفقارمرزا پرایف آئی آرکاٹی گئی تھیں، وقاص احمد خان پاکستانی شہری، میرے حلقے کے کوآرڈینیٹر ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ مزار قائد پرکیپٹن (ر) صفدر نےنعرے بازی کی تو وقاص احمد وہاں موجود تھے، وقاص احمد نے انہیں منع کیا تو دھمکیاں دی گئیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج پتہ چلا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہے، سال بھرسے وقاص خان بھی یہیں تھے، ایک سال سے وقاص پولیس کو نظر نہیں آیا، آج خفیہ طور پر نام ڈال دیا گیا۔

مزید پڑھیں: کیپٹن (ر) صفدر کو رہا کردیا گیا

حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ ایف آئی آر میں دکھایا گیا ہے کہ وقاص احمد نے لوگوں کو اکسایا تھا، ایسی خفیہ ایف آئی آر پتا نہیں کہاں سے نکل آئی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سندھ پولیس نے مزارِ قائد کا تقدس پامال کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا جنہیں مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مقدمے کا مدعی خود دہشتگردی کی عدالت کا مفرور ہے، بعد ازاں پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ وقاص احمد خان کے خلاف تھانہ سپرہائی وے میں مقدمہ درج ہے اور وہ عدالت سے مفرور ہے۔

Comments

- Advertisement -