اشتہار

موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے فیس بک کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : فیس بک انتظامیہ نے موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک جلد ہی موسمیاتی تبدیلیوں کی آگاہی بھی فراہم کرے گا، انتظامیہ کہ مطابق فیس بک کی مرکزی ایپ میں جلد ہی ’کلائمٹ سائنس انفارمیشن سینٹر‘ کا آغاز ہوگا۔

کائمنٹ سائنس انفارمیشن سینٹر کی بدولت فیس بک صارفین آب و ہوا میں تبدیلی کی بروقت اور درست معلومات حاصل کرسکیں گے۔

- Advertisement -

فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے 2 کروڑ سے زائد صارفین کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ  ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث گزشتہ پانچ برس کے دوران سوئٹرزلینڈ کے قدیمی گلیشیئر کا 10 فیصد حصّہ ریکارڈ تیزی سے پگل گیا جبکہ گزشتہ برس اگست میں یورپی ملک آئس لینڈ میں ایک 700 سال قدیم گلیشیئر پگھل کر مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں