جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

کراچی : مسافربس میں دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکے کے نتیجے میں 4سے5افراد زخمی ہوگئے ، پولیس حکام نےبارودی مواد کے دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا ہوا ،جس کے نتیجے میں 4سے5افراد زخمی ہوگئے ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔

ساؤتھ زون پولیس حکام نے بارودی مواد کےدھماکےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے وقوع سے سلنڈر کا کوئی ٹکرا نہیں ملا، بس ٹرمینل کے گیٹ پر مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد موجود تھا جبکہ جائے وقوع سے گزرنے والی بس دھماکے کی زد میں آئی۔

جائے وقوع سے علاقہ مکین اور شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔

آئی جی سندھ نے شیریں جناح میں بس ٹرمینل کے گیٹ پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعےپررپورٹ طلب کرلی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں