اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

سندھ پولیس افسران نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پرگئے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ بلاول ہاؤس کے اشارے پر افسران چھٹیوں پر گئے، ورنہ جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ پاکی داماں کی یہ حکایت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے۔ اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی۔

آئی جی سندھ کا چھٹیاں موخر کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب انسپکٹر جنرل سندھ مشتاق مہر نے انکوائری کا فیصلہ آنے تک چھٹیاں موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر اور دیگر اعلیٰ رینک افسران کی جانب سے احتجاجاً چھٹیوں پر جانے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر آرمی چیف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔

آرمی چیف کی جانب سے تحقیقات کا حکم دینے پر آئی جی سندھ نے ماتحت افسران کو بھی 10 روز کےلیے چھٹیوں کی درخواست موخر کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں