اشتہار

آئی جی سندھ کا چھٹیاں موخر کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انسپکٹر جنرل سندھ مشتاق مہر نے انکوائری کا فیصلہ آنے تک چھٹیاں موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر اور دیگر اعلیٰ رینک افسران کی جانب سے احتجاجاً چھٹیوں پر جانے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر آرمی چیف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔

آرمی چیف کی جانب سے تحقیقات کا حکم دینے پر آئی جی سندھ نے ماتحت افسران کو بھی 10 روز کےلیے چھٹیوں کی درخواست موخر کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں۔

- Advertisement -

آئی جی سندھ کی جانب سے چھٹیاں موخر کرنے کی اطلاع پولیس حکام نے سندھ پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری کی، ٹوئٹ میں سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی جانب سے تحقیقات کے اعلان کے شکرگزار ہیں۔

سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے چھٹیاں موخر کرنے کا فیصلہ آرمی چیف کے نوٹس اور بلاول کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل بلاول بھٹو زرداری نے آئی جی ہاوس میں انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس مشتاق مہر سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں بلاول بھٹو نے آئی جی سندھ سے چھٹی کی درخواست واپس لے کر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

بلاول بھٹو کی آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات

جبکہ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کراچی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کورکمانڈر کراچی کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں