اشتہار

باڑے سے‌ بھینسوں کے چیخنے کی آوازیں، مکین دنگ رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی کے علاقہ آرے کالونی میں بھوک سے تڑپنے والا چیتے کا بچہ خوراک حاصل کرنے کے لیے بھینسوں کے باڑے میں داخل ہوگیا۔

بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی آرے کالونی کے شہری بھینسوں کے بولنے کی آوازیں اور غیرمعمولی حرکات محسوس کرنے کے بعد باڑے میں داخل ہوئے تو اُن کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

شہریوں نے دیکھا کہ باڑے میں بھوکا چیتا موجود ہے جو بھینسوں کو شکار بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ کے مطابق آرے کالونی کے اطراف میں 800 ایکٹر پر جنگل قائم ہے جہاں مکینوں کو کبھی چیتے نہیں دکھائی دیے۔

منگل کے روز بھینسوں کے شور کے بعد جب شہری باڑے میں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ خاردار تار کے پاس چیتا بیٹھا ہے اور وہ بھینسوں پر حملہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

باڑے میں پہنچنے والے شخص نے دیکھا کہ بھینسیں چیتے کے حملے سے بچنے کی کوشش کررہی ہیں۔

چیتے کی بھوک اس قدر شدید تھی کہ لوگوں کے پہنچنے کے بعد بھی وہ وہاں سے فرار نہیں ہوا بلکہ اُن پر بھی غراتا رہا اور خوراک حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

شہری نے اس منظر کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ چیتے کو جب شکار نہ ملا تو وہ جنگل میں بھاگ گیا جس کا مقامی لوگوں نے پیچھا بھی کرنے کی کوشش کی مگر وہ سراغ لگانے میں ناکام رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں