تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کراچی میں دھماکے سے متاثرہ عمارت منہدم کرنے کا فیصلہ

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے متاثرہ عمارت کو منہدم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے متاثرہ عمارت کے مخدوش حصے کو گرانے کا کام شروع کردیا گیا، مسکن چورنگی کے قریب گیس لیکیج دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے عملے نے عمارت کے مخدوش حصے کو گرانے کا کام شروع کردیا ہے، عمارت کے مخدوش حصے کو مکمل گرانے میں تین دن لگیں گے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے آپریشن کے لیے سیکیورٹی اداروں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

کراچی میں دھماکا، عمارت کا ایک حصہ منہدم، 5 افراد جاں بحق، 23 زخمی

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ مسکن چورنگی کے قریب گیس لیکیج کا دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے تھے، دھماکے سے 3 گاڑیوں اور 6 موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دور دور تک سنی گئی، قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ نےدھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متاثرہ جگہ کا معائنہ کیا جبکہ خستہ حال متاثرہ عمارت کو دیگر رہائشیوں سے خالی کرالیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -