تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

چین میں سوپ پینے سے ہی ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک

بیجنگ: چین میں غیرمعیاری نوڈلز سوپ پینے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہیلونگجیانگ صوبے میں فریزر میں رکھا نوڈلز سوپ پینے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق نوڈلز سوپ گھر پر تیار کیا گیا تھا اور ایک سال سے فریج میں رکھا تھا، فیملی ممبر نے سوپ فریج سے نکال کر تمام گھر والوں کو پلایا تو ان کی حالت غیر ہوگئی۔

متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 اکتوبر کے روز 7 افراد دوران علاج دم توڑ گئے، فیملی کے دیگر 2 افراد دو روز قبل چل بسے۔

پولیس کے مطابق فیملی 12 افراد پر مشتمل تھی اہلخانہ کے دیگر 3 افراد نے سوپ بدذائقہ ہونے کی وجہ سے اسے پینے سے انکار کردیا تھا جس کے سبب ان کی زندگی بچ گئی۔

چینی ہیلتھ کمیشن نے گزشتہ دنوں قومی انتباہ جاری کیا تھا جس میں شہریوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ خمیر شدہ آٹے سے کھانا بنانے یا کھانے سے پرہیز کریں۔

چین کی زرعی یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر فان ژہونگ کا کہنا تھا کہ بونگریکیک ایسڈ سے آلودہ کھانا انسانوں اور جانوروں دونوں کے لیے زہر آلود ہوسکتا ہے اور یہاں تک کے موت بھی ہوسکتی ہے، اس سے اموات کی شرح 40 سے 100 فیصد تک رہ جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -