تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی عرب میں کرونا کے نئے کیسز، کتنی اموات ہوئیں؟

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ روز کروناوائرس کے مزید 405 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اسی دوران مہلک وائرس کے 18 مریض انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ کرونا کے نئے 405 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 373 ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کرونا کے مزید 18 مریضوں کی اموات ہوئیں جس کے بعد سعودی عرب میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 235 ہوگئی۔

مملکت میں اب تک 3 لاکھ 29 ہزار 715 کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب میں کرونا سے صحت یاب مریضوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو ایک خوش آئند امر ہے۔

ملک میں سب سے زیادہ نئے کیسز مکہ اور ریاض سے رپورٹ ہوئے جن کی کل تعداد 92 بنتی ہے، تمام متاثرین میں سے 804 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -