اشتہار

کرونا وائرس: جاپان کاروباری افراد کو بڑا ریلیف دینے کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : جاپانی حکومت نے تین روز کیلئے ملک میں داخل ہونے والے افراد کو قرنطینہ سے استثنیٰ دینے پر غور شروع کردیا تاہم یہ سہولت صرف کاروباری افراد کےلیے ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان نے بھی دیگر ممالک کی طرح کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے بیرون ملک آمد رفت کو محدود کردیا تھا تاہم اب جاپانی حکومت نے کاروباری افراد کو استثنیٰ دینے کا پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

جاپانی حکومت کی جانب سے یہ سہولت صرف ان ممالک کے شہریوں کو دی جائے گی جہاں کرونا وائرس کی وبا کنٹرول میں ہے۔

- Advertisement -

میڈیا ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جاپان ان اقدامات پر اگلے ماہ سے عمل درآمد شروع کرے گا۔

جاپان کا سفری پابندیوں میں نرمی پر غور

خیال رہے کہ جاپان اس سے قبل سنگاپور سمیت متعدد ممالک سے سفری پابندیاں اٹھا چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں