تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

جاپان کا سفری پابندیوں میں نرمی پر غور

ٹوکیو:جاپان نے کرونا وبا کے باعث دنیا کے لئے جاری کردہ سفری انتباہ کو کم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی وزارت خارجہ نے کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے سبب پوری دنیا کے لیے جاری کردہ اپنے سفری انتباہ کا درجہ کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

جاپانی حکام نے یہ فیصلہ دنیا بھر میں چند ممالک کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے بعد کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاپانی شہریوں کے پابند یوں کا سامنا کرنے یا غیر ملکی سر زمین پر پھنس جانے کا امکان کم ہوگیا ہے۔

اب وزارت اس انتباہ کی سطح کم کرکے دو کر دینے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں لوگوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی درخواست کی گئی ہے، ایسا کرنے کی وجہ بین الاقوامی سفر کی بحالی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

واضح رہے کہ جاپانی وزارت خارجہ نے راوں سال مارچ میں ایک سے چار تک کے درجے کے سفری انتباہ کو دنیا کے لیے بڑھا کر تیسرے بلند ترین درجے یعنی دو کر دی تھی اور لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تلقین کی تھی۔

Comments

- Advertisement -