اشتہار

امریکا نے ترکی سے ویزوں‌ کا اجرا روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن / استنبول: امریکا نے ترکی میں قائم سفارت خانوں سے ویزوں کے  اجرا کا عمل فوری طور پر  روک دیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں اداے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ترکی میں ممکنہ دہشت گردحملوں کی رپورٹس کے پیش نظر ویزہ سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر انقرہ میں قائم امریکی سفارت خانے نے ویزہ اجرا کو فوری طور پر روک دیا۔ علاوہ ازیں استنبول، ادانہ اور زمیر میں قائم امریکی سفارت خانوں نے بھی ویزوں کے اجرا کا عمل روک دیا ہے۔

- Advertisement -

امریکی حکام نے ویزہ سروس معطل کرنے کی وجہ دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کو قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ہمارے پاس دہشت گردوں کے حملوں کی مصدقہ اطلاعات ہیں، جس کے پیش نظر ویزے جاری کرنے کا سلسلہ روکا گیا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں