اشتہار

سشانت سنگھ کی موت، بھارتی ٹی وی چینلز کو معافی نامہ نشر کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے محکمہ نیوز براڈ کاسٹنگ اسٹینڈرز اتھارٹی (این بی ایس اے) نے سشانت سنگھ کی موت پر سنسنی خیز اور من گھڑت رپورٹنگ کرنے پر چینلز کو معافی مانگنے کی ہدایت کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق این بی ایس اے نے سشانت سنگھ کی موت پر سنسنی خیز خبریں چلانے پر مختلف چیلنز کو جرم کا مرتکب قرار دیا اور ناظرین سے معافی مانگنے کا حکم جاری کیا۔

نیوز براڈ کاسٹنگ اسٹینڈرڈ اتھارٹی نے آج تک، زی نیوز، نیوز 24 اور انڈیا ٹی وی (این ڈی ٹی وی) کو حکم دیا کہ وہ موت کو سنسنی خیز بنانے اور کہانیاں گھڑنے پر فوراً معافی مانگیں۔

- Advertisement -

اتھارٹی نے یہ حکم نامہ 6 اکتوبر کو جاری کیا جس میں لکھا گیا تھا کہ جس طرح چینل پر بے بنیاد خبریں نشر کی گئیں اُسی طرح معذرت نامہ بھی نشر کیا جائے۔

ایس بی ایس اے نے مذکورہ چینلز کو اعتزار نشر کرنے کے لیے تاریخ اور وقت بھی دیا ہے جس کی پابندی ہر صورت کرنا ہوگی بصورت دیگر انتظامیہ کے خلاف کارروائی اور نشریات کو معطل کیا جاسکتا ہے۔

حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ مذکورہ چیلنز نے آزادی اظہار رائے کے نام پر بے بنیاد اور من گھڑت رپورٹنگ کی جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: سشانت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے پاکستانی اداکار کا انتخاب

واضح رہے کہ مذکورہ چینلز نے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بنیاد بنا کر خبریں نشر کی تھیں کہ سشانت سنگھ کو اپنی موت کا علم ہوگیا تھا اس لیے انہوں نے چودہ جون کو اپنی ممکنہ موت کا ٹویٹ کیا اور پھر اسے ڈیلیٹ کردیا تھا۔علاوہ ازیں این ڈی ٹی وی نے اداکار کی لاش دکھائی تھی جس کو اتھارٹی نے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ایس بی ایس اے نے زی نیوز اور این ڈی ٹی وی کو 27 اکتوبر جبکہ نیوز 24 اور آج تک کو 29 اکتوبر کو معافی مانگنے کا حکم دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں