تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سشانت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے پاکستانی اداکار کا انتخاب

لاہور / ممبئی: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار کے لیے پاکستانی اداکار حسن خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’پی کے‘، ’ایم ایس دھونی‘، ’چھچھورے‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نوجوان اداکار نے حال ہی میں خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

سشانت سنگھ کی موت کے حوالے سے بھارت میں تحقیقات جاری ہیں، اس ضمن میں کئی بالی ووڈ شخصیات کے بیانات بھی قلم بند کیے جاچکے ہین جبکہ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی۔

سشانت سنگھ کے مداحوں نے اداکار کی خودکشی کا ذمہ دار بالی ووڈ کے بڑے ناموں کو قرار دیا اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ اقربا پروری کی وجہ سے نوجوان اداکار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا کیونکہ اگر وہ کسی بڑے گھر سے تعلق رکھتے تو انہیں تواتر کے ساتھ فلمیں یا کام ملتا رہتا۔

مزید پڑھیں: سشانت سنگھ کی اچانک موت ایک اور مداح کی جان لے گئی

اداکارکے مداحوں کے مطالبے پر اُن کی زندگی پر ایمازون ویب سیریز بنانے کا اعلان کیا گیا۔

ابھی تک اس فلم کے لیے کسی ہیرو کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا مگر اب یہ قرعہ پاکستانی اداکار حسن خان کے نام نکلا ہے۔

اداکار حسن خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی اور سوشانت سنگھ کی تصاویر شیئر کی جس میں دونوں ایک جیسا پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔

Alhamdulillah got a project which is really close to my heart, playing @sushantsinghrajput ‘s character for @primevideoin ❤️😍
#sushantsinghrajput #hasankhan

Posted by Hasan Khan Official on Monday, 17 August 2020

انہوں نے تصدیق کی کہ ’الحمد اللہ مجھے وہ پروجیکٹ مل گیا ہے جوکہ میرے دل کے انتہائی بہت قریب تر ہے کیونکہ میں سوشانت سنگھ کا کردار ادا کروں گا‘۔

Comments

- Advertisement -