تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

کرونا ویکسین سے متعلق برازیل کا بڑا اقدام

ریو ڈی جنیرو: برازیل نے چین سے کورونا ویکسین کی خریداری سے انکار کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے صدر نے چین سے کرونا ویکیسن کی خریداری سے متعلق اپنے وزیر صحت کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

ساؤ پالو کے گورنر جوو ڈوریا نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ انویسا نے انہیں بتایا تھا کہ وہ ممکنہ کورونا وائرس سے متعلق ویکسینز کی منظوری پر سیاسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی۔

اس سے قبل صدر جیر بولسنار نے کہا کہ چین کی دواساز کمپنی کی کرونا ویکسین ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے اس لیے جلدبازی میں اسے خریدنا بے وقوفی ہے۔

انہوں نے وزیر صحت کی جانب سے 46 ملین ویکسین کے ڈوز خریدنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے خریداری کے
معاہدے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  آکسفورڈ یونیورسٹی کی کوویڈ 19 ویکسین کے مثبت نتائج آنا شروع

برازیلی صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کی پریکٹس رہی ہے کہ وہ ایسی ادویات کی خریداری کرتی ہے جو مؤثر ہو اور ضرورت کے مطابق اس کا اسٹاک تیار کروایا جاتا ہے اور اگر دوا ناکام ہوتو سرمایہ کاری ناقابل واپسی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ساؤ پالو کے بٹنان انسٹی ٹیوٹ نے ابتدائی طور پر سینوواک کی ویکسین درآمد کرنے کا ارادہ کیا ہے ، جو ایک مقامی یونیورسٹی کی مدد سے تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، مگر ابھی تک برازیل میں وسیع پیمانے پر اسے استعمال کے لئے منظور نہیں کیا گیا ہے۔

برازیل امریکا کے بعد دوسرا ملک ہے،جہاں کرونا سے بڑی پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -