تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

حیدرآباد پولیس کی فلمی انداز میں گاڑی روکنے کی ویڈیو وائرل

حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں پولیس کی فلمی انداز میں گاڑی کو روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد میں پولیس اہلکار نے اپنی اور شہری کی زندگی خطرے میں ڈال دی، ایس ایس پی حیدرآباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے گاڑی میں سوار بزرگ شہری کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے نہ رکنے پر اہلکار گاڑی کے بونٹ پر چڑھ کر ونڈ اسکرین پر پستول دکھا رہا ہے۔

بعدازاں پولیس نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شہری کو گاڑی روکنے کا کہا تھا انہوں نے گاڑی بھگائی تو پیچھا کرکے انہیں روکا گیا۔

بزرگ شہری نے واقعے پر اظہار ندامت کرتے ہوئے کہا کہ ’پولیس اہلکار کی یوں اچانک رویے پر پریشان ہوگیا تھا اسی لیے گاڑی بھگائی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق مذکورہ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا، ایس ایس پی حیدرآباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 4 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Comments

- Advertisement -