تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

مشہور گیم پیک مین حقیقت بن گیا

واشنگٹن: 80 کی دہائی کا مشہور گیم پیک مین اب حقیقت بن گیا، امریکا میں پیک مین گیم کی طرز کی بھول بھلیاں تخلیق کرلی گئیں۔

امریکی ڈیزائن کمپنی کیٹر پلر نے ریاست الی نوائس میں بھول بھلیاں بنائی ہیں جن میں پیک مین گیم کھیلا جائے گا۔

اس میں کھیلنے والے کیٹر پلر کی شکل کے اسکڈ لوڈرز میں بیٹھ کر پیک مین کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

کمپنی کی جاری کی گئی پروموشنل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑی مختلف رنگوں کی ہیٹس پہنے بھول بھلیوں میں گھوم رہے ہیں اور انکی، بلنکی اور دیگر کرداروں سے رابطے میں ہیں۔

اس حقیقی گیم کے لیے آگمینٹد رئیلٹی کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔ یہ گیم پیک مین کی چالیسویں سالگرہ کی خوشی میں تخلیق کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -