تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم سے متعلق ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے حق میں شروع کیا گیا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیاض چوہان کی جانب سےشروع کیا گیا ہیش ٹیگ آئی پراؤڈلی اسٹینڈ ود پی ایم آئی کے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، ہیش ٹیگ چند گھنٹوں میں پہلےنمبر پر آگیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ اس ہیش ٹیگ کے زریعے تقریباً50ہزار افراد نے وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیا ہے، اپوزیشن کی عوام کو بیوقوف بنانےکی کوشش پھر بےکار ہوگئی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آج پی ڈی ایم رہنماؤں نےٹوئٹر کو میدان جنگ بنائے رکھا، مگر عوام نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو ان کی اوقات یاد دلا دی، تبدیلی آ چکی ہے، اپوزیشن عوام کو مزیدبے وقوف نہیں بنا سکتی۔

Comments

- Advertisement -