تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لاہور، خاتون آرٹسٹ سے پولیس اہلکار کی اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں خاتون آرٹسٹ کو پولیس اہلکار نے اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں خاتون آرٹسٹ کو اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایاگیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے  ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ فنکشن کے لیے بلایا گیا تھا، ملزم نے ہوٹل میں لے جاکر اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے خاتون آرٹسٹ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:گوجرہ میں مسلح افراد کی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کی تحصیل گوجرہ کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو ملزمان نے خاتون کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا تھا کہ خاوند کے ساتھ سدھار سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جارہی تھی، 2 ملزمان نے روک کر تشدد کیا اور مجھے زبردستی جنگل میں لے گئے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ڈی پی او گوجرہ کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -