جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ٔپاکستان میں کورونا کے خلاف استعمال ہونے والی دوا کی قیمت میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کورونا کے خلاف استعمال ہونے والی دوا کی قیمت میں 1629 روپے کی کمی کر دی گئی، جس کے بعد ریمیڈسویئر انجکشن کی قیمت 9244 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ریمیڈسویئر انجکشن کی قیمت میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ  ریمڈسویئرانجکشن کی قیمت میں 1629 روپے کمی کی گئی ، جس کے بعد ریمیڈسویئر انجکشن کی قیمت10873 سے 9244 ہوگئی ہے۔

ڈریپ ذرائع کے مطابق ریمیڈسویئر  مہنگے داموں بیچنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ ماہ ریمیڈسوائرکی قیمت میں کمی کی منظوری دی تھی ، اینٹی وائرل انجکشن ریمیڈسوائرکوروناکے مریضوں کو لگایا جاتا ہے۔

یاد رہے مئی میں امریکی کمپنی گِلی یَڈ نے پاکستان کو اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور بنانے کی اجازت دی تھی ، یہ دوا اب پاکستان میں بی ایف بائیو سائنسز تیار کرے گی۔

بعد ازاں پاکستان کی فارماسیوٹیکل کمپنی سرل نے کورونا وائرس کے علاج میں مددگار دوا ’ریمڈیسور بنانے کا معاہدہ کرلیا تھا۔

اس سے قبل پاکستانی کمپنی فیروز سننز لیبارٹریز نے اعلان کیا تھا کہ اس کی ذیلی کمپنی بی ایف بائیو سائنسز لمیٹڈ (بی ایف بی ایل) کا کورونا کے خلاف بہتر نتائج دینے والی دوا ریمڈیسیور کی تیاری اور اسے پاکستان سمیت 127 ممالک کو فروخت کے لیے امریکی کمپنی گیلیڈ سائنسز انکارپوریشن کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں