اشتہار

ناسا نے چاند پر پانی کی موجودگی کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنس دانوں نے چاند پر پانی کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چاند کی سطح پر پانی دیکھا گیا ہے، قمری مٹی کے ایک مکعب میٹر میں پانی کی مقدار 12 اونس کے برابر ہے۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم بیڈین اسٹائن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ہم نے سوفیا ٹیلی اسکوپ کی مدد سے چاند پر موجود پانی دریافت کر لیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تک یہ نہیں جانتے کہ اسے فوری طور پر استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں لیکن یہ دریافت ہمارے چاند پر موجود پانی سے متعلق منصوبوں کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک مطالعاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چاند کی سطح سے نیچے پانی مرتکز حالت میں موجود ہو سکتا ہے، جس کے بعد ناسا کے ایک تحقیقی مشن سے حاصل ہونے والے ڈیٹا نے اس خیال کی تصدیق کی تھی۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ چاند کی سطح کے نیچے ’مینٹل‘ کہلانے والے حصے میں تین ایسے کیمیائی مادوں کی شناخت ہوئی ہے، جو واضح طور پر بتا رہے ہیں کہ وہاں پانی جمی ہوئی حالت میں یعنی برف کی صورت میں موجود ہے۔

ناسا کا کہنا تھا کہ چاند کے مینٹل میں پانی کا ارتکاز قریب اسی طرح ہے، جس طرح زمین پر ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ زمین کے سطح جسے قشتر کہتے ہیں اس کے نیچے پانی کی مجموعی مقدار اتنی ہے، جتنی تمام سمندروں کے پانی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں