اشتہار

اگر گاڑی کے ٹائر معیاری ہوں تو پٹرول کی کتنی بچت ہوسکتی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی ایفیسنسی سینٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑیوں میں معیاری ٹائر لگانے پٹرول کا استعمال کم ہوتا ہے۔

دنیا میں اب الیکڑک اور ہائبرڈ کار استعمال ہونے لگی لیکن پٹرول پر چلنے والی گاڑیاں اب بھی دنیا بھر میں پہلے زیادہ استعمال ہورہی ہیں اور بہت سی گاڑیاں بہت زیادہ پٹرول استعمال کرتی ہے جس کا حل سعودی ایفیسنسی سینٹر بتا دیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایفیسنسی سینٹر نے کہا ہے کہ گاڑی مالکان گاڑیوں کے ٹائر خریدتے وقت معیاری کارڈ کا جائزہ ضرور لیں کیونکہ معیاری ٹائر استعمال کرنے کی وجہ سے پٹرول بھی کم کھپتا ہے۔

- Advertisement -

سینٹر نے کہا ہے کہ ٹائروں کو دو طرح کے کارڈ دیے جاتے ہیں، پہلا معیار کی نشاندہی کرتا ہے جس میں سبز کارڈ کا مطلب ہے کہ یہ ٹائر انتہائی معیاری ہیں جبکہ سرخ کارڈ کا مطلب ہے کہ ٹائروں کا معیار انتہائی درجہ خراب ہے۔

دوسرا کارڈ گیلی سڑک پر ٹائر کی کارکردگی کی نشاندہی کرتا ہے جس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ بارش یا گیلی سڑک پر ٹائر کا کیا معیار ہے۔

سینٹر نے کہا ہے کہ معیاری ٹائروں کی وجہ سے گاڑی میں دو سے چار فیصد پٹرول کم خرچ ہوتا ہے جبکہ ہیوی گاڑیوں کے معیاری ٹائروں سے 6 سے 8 فیصد پٹرول کم خرچ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں