اشتہار

سفاک شوہر نے بیوی کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت : لبنانی شہری نے سفاکیت کی انتہا کردی،کمسن بچوں کے سامنے اپنی بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے گٹر میں مین ہول میں ڈال دئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے بائکیا ریجن میں درندگی کا یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے قتل اور خودکشی کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ پولیس نے تحقیقات کی غرض سے مقتولہ کے گھر کا دورہ کیا تو گھر میں موجود 6 اور 4 سالہ بچوں نے بتایا کہ باپ نے سوتیلی ماں کو ان کے سامنے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کیے اور پھر انہیں بیگ میں بھر کے گھر میں موجود گڑھے میں ڈال دیا۔

لبنانی شہری نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد رائک نامی اسپتال کے باہر اپنی بیوی کے قتل کا اعتراف کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں