اشتہار

ایران کی ایک اور اہم شخصیت کورونا میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں دی۔

انہوں نے لکھا کہ دفتری عملے میں شامل ایک شخص کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے بھی ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔

- Advertisement -

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کرونا وائرس میں مبتلا

کورونا رپورٹ آنے کے بعد اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور وہ آئسولیشن میں ضروری امور انجام دیں گے۔

اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی لاریجانی بھی کورونا میں مبتلا ہوئے تھے اور بعدازاں ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایران میں پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں۔ دارالحکومت تہران میں کورونا سے بچاؤ کے لیے فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ فیس ماسک نہ پہننے والے کو 5 لاکھ ریال جرمانہ کیا جائے گا جب کہ کورونا سے متاثرہ شخص اپنے اہل خانہ، کام کی جگہ اور رابطہ میں رہنے والوں کو وبا سے متعلق آگاہ کرے گا اور 2 ہفتے قرنطینہ کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں